کچہ آپریشن،جرائم پیشہ عناصر سرنڈر کرنے لگے

0
54
police opration

پنجاب پولیس کے کچہ گرینڈ آپریشن کا 25 واں روز،مذید کامیابیاں حاصل کرلی گئیں

پنجاب پولیس کےگرینڈ آپریشن کے نتیجے میں جرائم پیشہ عناصر سرنڈر کرنے لگے، عمرانی اور قیصرانی گینگز کے 5کارندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔کچہ آپریشن میں گرفتاریوں کی تعداد 33 ہوگئی 3 ڈاکو مقابلوں میں کیفر کردار تک پہنچے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس جوانوں کا مورال بلند ہے،پولیس ٹیمیں ٹارگٹڈکاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔کچہ کے علاقے سے کریمنلز کا مکمل خاتمہ مشن،ریاست کی رٹ ہرصورت بحال کریں گے،

سرنڈر کرنے والوں میں اقبال قیصرانی، علی نواز عمرانی، عبدالعزیز عمرانی، عبدالرشید عمرانی اور شاہد عمرانی بلوچ شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی، قتل، اقدام قتل، پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے،سرنڈر کرنے والوں ملزمان کے مقدمات میرٹ اور انصاف کے عین مطابق نمٹائے جائیں گے کچہ کے کریمینلز کا سرنڈر کرنا پولیس کی جہد مسلسل اور مؤثر و کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے۔

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

پولیس نے کچہ کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کرکے ریاست و قانون کی رٹ بحال کر دی۔ مجرمان سے کلیئر کروائے گئے رقبہ پر جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں،کمین گاہوں کو مسمار اور نظر آتش کر دیا گیا کچہ آپریشن کریمینلز کے علاقہ سے مستقل انخلاء یا گرفتاری کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،پولیس فورس کا کچہ کریمینلز کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس کے جانبازروں کا مورال بلند اور عزم پختہ ہے،

Leave a reply