کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کا روپ دھار لیا

0
107

کراچی بارش ، ملیر ندی پر قائم پل پانی میں بہہ گیا، سٹرکوں‌ نے دریاؤں کاروپ دھار لیا

باغی ٹی وی : کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد ہر شاہراہ نے ندی نالوں اور دریاؤں کا روپ دھار لیا۔ حکومتی دعوے برساتی پانی میں بہہ گئے، بھاری اور ہلکی ٹریفک پانی پر ہچکولے لیتی رہی۔ رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کر دی۔ 400 فیڈرز ٹرپ ہو جانے کے بعد آدھے سے زیادہ شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

میمن گوٹھ میں ملیر ندی پر قائم پل بارش کے پانی میں بہہ گیا۔ موٹر سائیکل سوار اور پیدل لوگ تباہ پل سے جان جوکھوں میں ڈال کر گزر رہے ہیں۔ گلستان جوہر کے علاقے منور چورنگی کے قریب پہاڑی تودا گرنے سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دب گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پہاڑی پر موجود جھونپڑیوں اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے.
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/Bhutto_To_Imran/status/1298185334463725568?s=20

کراچی کے مکین بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔ جس سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں
کراچی میں کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے.

مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، او آئی سی

Leave a reply