اجزاء:
قیمہ 500 گرام
پیاز 2 عدد
آئل 5 سے 6 کھانے کے چمچ
ثابت زیرہ 2 چائے کے چمچ پسا ہوا
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
ٹماٹر 2 عدد
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ 10 عدد
لہسن 4 جوئے
گرم مسالہ پاؤڈر حسب زائقہ
ہلدی حسب ضرورت
ثابت دھنیا 2 چائے کے چمچ پسا ہوا
ترکیب:
قیمے کو چوپر میں باریک کر کے اس میں ہری مرچ پیاز اور نمک دھنیا اور زیرہ ہلدی گرم مصالحہ اور ٹماٹر چوپ کر کے ڈال دیں ڈال کر مکس کر لیں دھنیا پودینہ کاٹ کر ڈال دیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد لہسن چوپ کر کے ڈال دیں اور مکس کر لیں آدھے گھنٹے بعد اس آمیزے کے گول گول کباب بنا لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور کباب فرائی کریں سلاد کے پتے اور ٹماٹر کے ساتھ سجا لیں اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں