کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں گر دآلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں جھکڑ کی توقع ہے جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے-

سکھر اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی راولپنڈی میں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی جبکہ تیز ہوائیں متعدد حادثات کا بھی سبب بنیں یہاں تک کہ اسلام آباد میں موسم کی خرابی پر 4 پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 212 کی لاہورائیرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی ہے اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی دبئی سےاسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا ہے تھانجی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پراتاری گئی تھیں-

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Comments are closed.