لاہور کے علاقے کاہنہ میں آتشزدگی، 12 دکانیں خاکستر،2 دوکاندار جھلس کر جاں بحق

0
123

لاہور کے علاقے کاہنہ نو کے بازار میں آتشزدگی، 12 دکانیں اور 3 موٹر سائیکلیں خاکستر ،2 دوکاندار جھلس کر جاں بحق ہو گئے –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کاہنہ بازار میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں شارٹ شرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جس نے نیچے کھڑی ریڑھیوں اور قریب واقعہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ 12 دکانیں اور کئی ریڑھیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں –

سندھ میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ،عمر کوٹ میں 40 مکان جل گئے

آتشزدگی کے باعث دکاندار اسلم سعیدی اور اس کا بھتیجا صدیق جھلس کر جاں بحق ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے اسلم کی عمر 60 سال اور بھیتجے صدیق کی عمر 36 تھی ، متوفیان کاہنہ نو کے ہی رہائشی تھے ۔

سانحہ دادو، بچے مر گئے،گھر جل گئے،سیاستدان آپس میں الجھے ہوئے،بے حسی کی حد ہو گئیلاہو

واضح رہے کہ قبل ازیں ضلع دادو کے گاؤں فیض محمد دریانی میں 17 اپریل کی رات 9 بجے کے قریب پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے آدھے گھنٹے کے اندر پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 50 سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے جبکہ 160 مویشی اور 9 بچے آتشزدگی میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اگلے روز ذاتی طور پر گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تھا۔

دادو آتشزدگی واقعہ: وزیر اعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ…

Leave a reply