مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو جاری، کتنی فوج واپس جا رہی ہے؟ بھارت نے بتا دیا

مقبوضہ کشمیر سے کتنی فوج واپس جا رہی ہے؟ بھارت نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا کہ اس نے مقبوضہ کشمیر سے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 72 کمپنیاں یعنی تقریبا سات ہزار فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک کمپنی میں 100 کے قریب اہلکار ہوتے ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف کی چوبیس کمپنیوں ، بی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی ، سی آئی ایس ایف اور ایس ایس بی میں سے ہر ایک کی بارہ کمپنیوں کو واپس لیا جائے گا،رواں ماہ دسمبر کے اوائل میں اس طرح کی تقریبا20 کمپنیاں واپس بلائی گئیں۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ منگل کے روزبھی جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

حریت رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم میر کی زیر صدارت جموں میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں مسلمان مخالف شہریت کے متنازعہ قانون کی منظور ی کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بڑی سازش کاحصہ قرار دیا۔

Comments are closed.