کیا جیلوں میں ڈالنے سے غریب کو روٹی مل رہی ہے؟ احسن اقبال کا حکومت سے سوال

کیا جیلوں میں ڈالنے سے غریب کو روٹی مل رہی ہے؟ احسن اقبال کا حکومت سے سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی نےخواجہ آصف کیخلاف کیس میں ہاتھ کھڑےکردیئے،

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پرکیس نیب لاہورمنتقل کیاگیا، گرفتاریوں سے پی ڈی ایم کی تحریک کو کمزور کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،بدنیتی کے ساتھ خواجہ آصف کا کیس لاہور ریفر کیا گیا ہے، خواجہ آصف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم 300 کنال کے محل میں رہتا ہے،مجھ سے کم انکم ٹیکس دیتا ہے،سپریم کورٹ خواجہ آصف کے مقدمے سے متعلق فیصلہ دے چکی تھی،کارستانیاں عمران حکومت کو نہیں بچاسکتیں، رانا ثناللہ پر منشیات پر کیس ڈالا گیا،خواجہ سعدرفیق کے خلاف جھوٹے مقدمے بنا کر انہیں جیل میں رکھا گیا، کیا جیلوں میں ڈالنے سے غریب کو روٹی مل رہی ہے؟وہ وقت دور نہیں جب یہ حکومت ظلم کی وجہ سے رخصت ہوگی،

خواجہ محمد آصف کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کردیا گیا وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ گراؤنڈ آف اریسٹ ہمیں ابھی تک نہیں ملے،نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ لاہور جانے میں 4 گھنٹے لگتے ہیں اور یہ دو روز کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ انہیں گراؤنڈ آف اریسٹ دے دیں،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو ہدایت کی کہ خواجہ آصف کو آج ہی لاہور منتقل کیا جائے،ممکن ہو تو آج ورنہ کل لازمی لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کریں،

خواجہ آصف کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےجاری کیے

Comments are closed.