چندریان تھری کو سفر پر روانہ کرنیوالے ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم

0
38
chandrian

بھارت نے خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ کر دیا، اس کی وجہ سے بھارت میں ایک طرف خوشی کا ماحول ہے کامیابی پر بھارتی فخر کر رہے ہیں تو دوسری جانب اس مشن کو کامیاب بنانے والے پریشان ہیں کیونکہ انہیں کئی ماہ کی تنخواہ نہیں ملی

چندریان تھری کی لانچنگ ہو چکی، اسکے لانچنگ پیڈ سمیت کئی اہم سامان کی مینو فیکچرنگ کرنیوالی کمپنی کے انجنینر، افسروں اور اہلکاروں کو کئی ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی، چندریان کے تمام بڑے سیٹلائٹس کے لئے لانچنگ پیڈ بنانیوالی کمپنی کا نام ایچ ای سی، ہے،یہ کمپنی بھارتی وزارت صنعت کے ماتحت کام کرتی ہے،دو تین برسوں میں سنگین بحرانوں کا شکار رہی ہے، ایچ ای سی میں تین ہزار سے زائد انجینئر اور اہلکار کام کر رہے ہیں، کمپنی کے کئی ملازمین کو ابھی تک 17 ماہ کی تنخواہ نہیں ملی،کئی بار ملازمین نے احتجاج بھی کیا، لیکن ،چندریان تھری کے لئے کمپنی کو نہ صرف مکمل اداییگیاں ہوئیں اور پوری ہوئیں،

ایچ ای سے کے انجینئر اور ملازمین نے چندریان تھری کی لانچنگ پر خوشی منائی، کیک کاٹا تا ہم وہ پریشان بھی تھے کیونکہ انکے گھروں کے چولہے کئی ماہ سے بجھ رہے، وہ کام تو کر رہے لیکن تنخواہیں نہیں مل پا رہیں،باغی ٹی وی کو موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ای سی کے پاس ورک آرڈر کی کمی نہیں لیکن وقت پر کام نہ ملنے کی وجہ سے کمپنی بحران کا شکار ہوئی اور مسلسل خسارے میں جا رہی ہے، ایچ ای سی نے وزارت سےایک ہزار کروڑ مانگے تھے تا کہ خسارہ ختم کیا جا سکے لیکن وزارت نے انکار کر دیا، اور کہا کہ ایچ ای سی کو چاہئے کہ خود کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے،جن ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں ان میں سے کئی ملازمت چھوڑ چکے ہیں تو ان میں سے کئی کام کے بعد اپنے علاقے میں جا کر سبزی یا فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں جس کی وجہ سے انکا گھر چل رہا ہے، ایچ ای سی 1963 میں شروع کی گئی تھی اسوقت اس میں 22 ہزار ملازمین تھے تا ہم اب صرف 3400 رہ گئے ہیں پھر بھی کمپنی تںخواہین نہیں دے پا رہی،

دوسری جانب چندریان تھری کی لانچنگ میں شامل سائنسدان ریتو کریدھال کو چندریان تھری کے لانچنگ کے بعد راکٹ لیڈی اور راکٹ وومین کہہ کر مخطاب کر رہے ہیں، ریتو کریدھا کا تعلق لکھنو سے ہے، انہیں بچپن سے ہی آسمان سے دلچپسی تھی، دوران تعلیم وقت ملتا تو وہ باہر بیٹھ کو آسمان کو دیکھتی رہتیں، ریتو کریدھال کی قیادت میں چندریان تھری نے اپنے سفر کا آغاز کیا،ریتو کو اسکے سکول کے استاد اور کلاس فیلو کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں ،اور اسی کارکردگی پر فخر کر رہے ہیں،

ریتو نے اپنی ابتدائی تعلیم لکھنو کے مقامی پرائیوٹ سکول میں حاصل کی، ریتو کے استاد کہتے ہیں کہ وہ کوئی معمولی لڑکی نہیں تھی، دوران تعلیم ہی اس نے اپنا ہدف مقرر کر لیا تھا اور بتا دیا تھا، وہ کہتی تھی کہ ایک دن آسمان کا سینیہ چیر کر رہوں گی، آج اس نے سب کر دکھایا،

خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہ

Leave a reply