کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

0
89

کراچی: بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

باغی ٹی وی : مشہور بلوچی گانے کنا یاری اور کہانی سنو کے گلوکار کیفی خلیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی افواہوں کو جعلی قرار دے دیا۔

گلوکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرے زخمی ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں میں خیریت سے ہوں۔

کیفی نے بتایا کہ وہ کراچی میں جاری ایٹ فیسٹیول میں گزشتہ رات ہونے والی بدنظمی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آئی خواتین کو ہراساں کیا گیا جوکہ کچھ دیر لطف اندوز ہونے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ آئی تھیں۔

کیفی نے ایونٹ آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ کنسرٹ کیلئے بہتر جگہ کا انتخاب کریں اور آرٹسٹ سمیت ایونٹ میں آئے تماشائیوں خاص کر خواتین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

کیفی کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے نے انہیں بےحد مایوس اور پریشان کیا ہے اس سے قبل بھی ایک مرتبہ اس طرح کی بدنظمی کی وجہ سے انہیں پرفارمنس ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔

کیفی خلیل نے مداحوں سے درخواست کی وہ اپنے رویے کو بہتر بنائیں اور سب کے ساتھ عزت سے پیش آئیں خاص طور پر خواتین کی عزت کرنا سیکھیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس کے بیچ پارک ویو پارک میں ہونے والے سالانہ دسویں ایٹ فیسٹیول میں بدنظمی، دھکم پیل اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد گلوکار کیفی خلیل پرفارمنس درمیان میں روک کر چلے گئےفیسٹیول میں دھکم پیل ہوئی، خواتین کو نامعلوم افراد نے ہراساں کیا جب کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی لڑائی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ایٹ فیسٹیول جاری تھا جہاں کچھ لڑکے رکاوٹیں پھیلانگ کر گھس آئے اور فیسٹیول میں آئی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کیا، اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ کیفی خلیل پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ خواتین کی بھی گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں-

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی ایٹ فیسٹیول کی مختلف ویڈیوز میں چند افراد کو رکاوٹوں کو عبور کرکے فیسٹیول میں اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے اندر داخل ہوتے ہی وہاں دھکم پیل شروع ہوجاتی ہے۔

ویڈیوز میں لڑکیوں کے چلانے اور خواتین کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جب کہ بعض ویڈیوز میں فیسٹیول کے اندر لڑکیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بھی واضح کیا ہے کہ کراچی ایٹ میں دھکم پیل اور بھگدڑ مچنے کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، انتطامیہ نے انہیں تاحال کوئی شکایت نہیں کی۔

پولیس نے بھی فیسٹیول میں بدنظمی کی تصدیق کی اور بتایا کہ بعض افراد نے ٹکٹس کے بغیر اندر داخل ہوکر وہاں بدنظمی پھیلائی اور لوگوں کو ہراساں کیا۔

دوسری جانب ایٹ فیسٹیول میں شریک خاتون نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اس واقعے پر شدید پریشانی اور مایوسی کا اظہار کیا اورپاکستان میں کھلے عام اس طرح نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی نازیبا حرکات پر شدید برہمی اور کنسرٹس میں سیکیورٹی خدمات پر سوال اٹھائے –

فیسٹیول میں دھکم پیل، بدنظمی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے انتظامیہ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختتامی روز ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، جس سے کئی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ فیسٹیول میں بہتر صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مزید سخت انتظامات کیے جانے چاہئیے تھے اور آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔

انتظامیہ نے بدنظمی، دھکم پیل اور ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply