سب انجینئرڈ اور طے شدہ فیصلے ہیں کل پی ڈی ایم اجلاس میں ردعمل طے کریں گے. مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سب انجینئرڈ اور طے شدہ فیصلے ہیں کل پی ڈی ایم اجلاس میں ردعمل طے کریں گے. اسلام آباد میں میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا آپ کے آنے سے بہت خوشی ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا اور یادگار شہداء کو اکھاڑ دیا، پتھر مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربوں کے غبن کے ملزم کو ریلیف دیا گیا، جو کچھ بھارت نہیں کرسکا وہ پی ٹی آئی نے کردیا، لہٰذا تحریک انصاف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا صرف عمران خان ہی احاطہ عدالت سے گرفتار ہوئے؟ ان کے دور میں مخالفین کو ریلیف نہیں دیا گیا لیکن گرفتار ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر عمران خان کو ریلیف مل گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کچھ آڈیو لیک ہوئی جس کی وجہ سے سب کومعلوم تھا کہ آج عمران خان کو ریلیف مل جائے گا، خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کیانی کے سامنے عمران خان کو پیش کیا جائے گا اور کل عمران کو ضمانت بھی مل جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وی آئی پی راستے سے سپریم کورٹ لایا گیا اور انہیں گیسٹ ہاؤس میں ٹھرایا گیا، قوم ایسے فیصلےکو عدل قرار نہیں دے سکتی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل فوری طور پر پی ڈی ایم اجلاس بلا رہے ہیں جس میں فیصلہ کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمیں کیا ردعمل دینا ہے، عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہم اپنا ردعمل نہ دے سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر توہین عدالت کے الزام میں چیف جسٹس فارغ کرسکتے ہیں تو کبھی یہ نہیں دیکھا، ہم کشتیاں جلاکر میدان میں اترتے ہیں۔

Comments are closed.