کلبھوشن کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

0
74

کلبھوشن کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قرنطینہ میں ہیں، عدالت نے کہا بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو ہائی کمیشن کے وکیل کو آگاہ کریں،

عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بتائیں کہ وہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں؟

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

کلبھوشن کی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی مدت ختم

کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

کلبھوشن یادیو کیس ،حکومت کا عالمی عدالت انصاف آرڈیننس میں توسیع کا فیصلہ

کلبھوشن کیس میں بھارت کی کیا کوشش ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

Leave a reply