کامران اکمل کے فٹنس مسائل ، اہم ایونٹ سے محرومی کا باعث بن گئے
باغی ٹی وی : وکٹ کیپر کامران اکمل کے فٹنس مسائل تاحال جاری ہیں. کامران اکمل مکمل فٹ نہ ہوسکے . قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے
کامران اکمل پی ایس ایل کے میچ سے قبل ان فٹ ہوئے تھے .کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپر علی شان کو چوتھے مرحلے کا میچ کھلایا جائے گا.کامران اکمل کا سری لنکن لیگ سے بھی معاہدہ ہے
آئندہ ہفتے کامران اکمل کی سری لنکا روانگی متوقع ہے .سری لنکا جانے کی صورت میں کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے.قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں کامران اکمل کی جگہ علی شان سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ چوتھے راؤنڈ میں بلوچستان اور نادرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سادرن پنجاب کا سامنا سندھ جبکہ سینٹرل پنجاب اور کے پی کے مدمقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل میچز میں بھی پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے