پانی کے بہانے کیبن میں بلا کر کمسن بچی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے کو ملی سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچی سے زیادتی کیس میں عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی

آٹھ سالہ بچی سے زیادتی ثابت ہونے پر سہیل اختر کو 14 سال قید، دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکیورٹی گارڈ سہیل اختر کو جرم ثابت ہونے سزا سنائی ،مدعی سے ملزم کی صلح کے باوجود کیس ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنا دی ،ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کا فیصلہ پانچ ماہ میں کیا ،پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی

سیکورٹی گارڈ سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں گیارہ جنوری کو مقدمہ درج ہوا ،پراسیکیوشن کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے بچی کو پانی دینے کے بہانے کیبن میں بلا کر جنسی زیادتی کی بچی کے شور مچانے پر اس کی فیملی پہنچی تو ملزم وہاں سے بھاگ گیا، گرفتاری کے بعد مئی میں ملزم پر چارج فریم کیا گیا تھا

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

آئسکریم کھلانے کے بہانے گھر سے لے جا کر دو کمسن بچیوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

دوسری جانب پنجاب کے شہر جہلم میں طالبہ کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کے کیس میں عدالت نے سزا سنائی ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو عمر قید اور10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی، ویڈیو بنائی اور بعد ازاں طالبہ کو بلیک کرتے رہے، پولیس کے مطابق ملزما ن نے بلیک میلنگ کر کے طالبہ کے والد سے 15تولے سونا،9 لاکھ 93ہزار روپے وصول کیے دوران تفتیش چیک ،طلائی زیورات، نقدی اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی تھی، آج عدالت نے ملزمان کو سزا سنا دی ہے

Shares: