کم عمر گھریلو ملازم مبینہ تشدد کے بعد قتل، بدفعلی کے بھی ملے شواہد

crime karachi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں گھریلو ملازم کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ہے

کم عمر گھریلو ملازم کو قتل کر کے خاتون اپنی گاڑی ہی میں لاش کو ہسپتال لے آئی، خاتون کے ساتھ ایک اور ملازم بھی تھا جس کی مدد سے لاش ہسپتال منتقل کی گئی، جناح ہسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹر سیمہ سید کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں 12 سے 14 سال تک کے لڑکے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے لایا گیا لڑکے کی لاش کو بہادر آباد تھانے کے پولیس اہلکار لائے تھے حالانکہ اس حوالہ سے نجی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاش خاتون گاڑی میں لے کر آئی ویڈیو میں نظر آنے والی کار فرحت جاوید نامی شخص کے نام پر ہے کم عمرلڑکا گھریلو ملازم ہے جسے بد ترین تشدد کر کے قتل کیا گیا لڑکے کی ٹانگوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں

نجی ٹی وی کے مطابق لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے شواہد بھی ملے ہیں حتمی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی کریں گے، گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی ہسپتال پہنچ گئے اور کاروائی کا مطالبہ کیا

بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

Comments are closed.