کمزور افراد کے لئے خوشخبری فائزر ویکسین کا آغاز

0
29

وفاق نے فائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی ۔ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔کمزور قوت مدافعت والے افراد کی وضاحت کچھ دیر میں منسٹری کی ویب سائٹ پر کر دی جائے گی۔پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جا رہی ہیں۔پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ملی ہیں۔

پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار ڈوزز ملیں گی۔سندھ کو 12000 اور کے پی کو آٹھ ہزار ڈوزز ملیں گی۔بلوچستان کو ویکسین کی صرف 2000 ڈوز ملیں گی۔اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملیں گی۔فائز ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی۔پاکستان کے پندرہ شہروں میں الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں حکام ڈاکٹر فیصل سلطان کا دعوی۔

Leave a reply