پنجاب حکومت اس مسئلے پر اپنی پالیسی تبدیل کرے، چودھری پرویز الہیٰ

0
37
parvez elahi

پنجاب حکومت اس مسئلے پر اپنی پالیسی تبدیل کرے، چودھری پرویز الہیٰ

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب پروفیسر ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری جنرل مسز ناہیدہ اور صدر گجرات بار چودھری آصف محمود دھول ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کالجز کی بندش کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرے یونیورسٹیوں سے کالجز واپس لیکر خودمختار کریں تاکہ طلبا کی تعلیم کا حرج نہ ہو پنجاب میں ایف اے تک کالجز بند نہیں ہونے دیں گے کالجز کی بندش سے ہزاروں غریب طلبا کا مستقبل تباہ ہو جائے گا سرکاری کالجز کے بند ہونے سے غریب والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ کالجز کی مہنگی تعلیم نہیں دلا سکتے یہ نہیں ہو سکتا جب یونیورسٹیز کو ضرورت ہو تو وہ کالجز کی بلڈنگ اور سٹاف کو اپنے دائرہ اختیار میں لے لیں یونیورسٹیوں کو کامیاب بنانے کیلئے کالجز کو بطور فیڈر استعمال کر کے دھکا دینا کہاں کا انصاف ہے جہاں تک بچوں نے ایف اے تک تعلیم حاصل کرنی ہے وہاں پر کالجز کا سابق اسٹیٹس بحال ہونا چاہئے غریب بچوں کو تعلیم کا سلسلہ رکنا نہیں چاہئے پنجاب حکومت کا فرض ہے کہ وہ طلبا کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرے کالجز کو اپ گریڈ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے

وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو مسائل سے آگاہ کیا اسسٹنٹ پروفیسر مصباح شاہین، مسز قندیل آصف، سمیرا نوید، مسز نویدہ لیاقت، مسز نبیلہ ہارون اسسٹنٹ پروفیسر اور مرزا عابد ایڈووکیٹ بھی ملاقات میں موجود تھے

Leave a reply