کنگنا رناوت کے خلاف بیان کے بعد بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ سمیت پورے بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناؤت کے خلاف دھواں دھار بیان دینے کے بعد سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن سمیت اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے-

بھاتتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا نے کہا ہے کہ بچن خاندان کی سیکیورٹی جیا بچن کے راجیا سبھا میں بیان کے بعد بڑھائی گئی ہے۔

کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے اس انڈسٹری کو ’گٹر‘ سے تشبیہ دی تھی۔


اسی بیان سے متعلق راجیا سبھا میں خطاب کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے کچھ لوگوں کو سوشل میڈیا پر مار پڑ رہی ہے ایسے لوگ جنھوں نے اس انڈسٹری سے نام بنایا وہ اسے ہی گٹر کہہ رہے ہیں۔

کنگنا رناوت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے جیا بچن کا کہنا تھا کہ میرا ایسے بیان سے مکمل اختلاف ہے مجھے امید ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کو بتائے گی کہ وہ اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں

یا بچن کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جیا جی! کیا آپ اس وقت بھی ایسا ہی بیان دیتیں جب میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا کو مارا پیٹا جاتا گھسیٹا جاتا اور اس کی بے حرمتی کی جاتی؟

کنگنا نے لکھا کہ کیا آپ تب بھی یہی کہتیں اگر ابھیشیک مسلسل اپنے خلاف غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی شکایت کرتے رہتے اور ایک دن خود کو پھانسی لگائے ہوئے ملتے؟

اپنے پیغام کے اختتام پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ آپ ہمارے کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کریں-

جیا بچن کے بیان کے بعد انھیں اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جانے لگا تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اداکار امیتابھ بچن کے گھر جلسہ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے-

ممبئی کے ایک وزیر کا کہنا تھا کہ راجیا سبھا میں جیا بچن کے بیان کےک بعد انھیں ملنے والی دھمکیوں کے باعث ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے اور سائبر سیل سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کا تعین کر رہا ہے جو بچن خاندان کو ہراساں کر رہے ہیں۔

جیا بچن کے بیان پر کنگنا رناوت کا شدید ردعمل

Comments are closed.