کنگنا رناوت کو ریپ کی دھمکیاں

بالی وڈ معرورف اداکارہ اور متنازع کوئن کنگنا رناوت کو اوڑیسہ کے ایک وکیل کی جانب سے ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔

باغی ٹی وی :بھارت میں خواتین کو ریپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ کرنے کا کلچر عام ہوتا جارہا ہے جس کی لپیٹ میں اب اداکارہ کنگنا رناوت بھی آ گئیں ہیں-

کنگنا گزشتہ دو ماہ سے بھارت میں مختلف موضوعات پر آواز اٹھاتی رہی ہیں جبکہ انھوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات سے متعلق بھی آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

بالی وڈ میں اقرباء پروری کے خلاف آواز بلند کرنے اور وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کے خلاف کھڑے ہونے سمیت مخلتف معاملات میں آج کل کنگنا رناوت خبروں میں ہیں۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انھیں ریاست اوڑیسہ کے ایک وکیل کی جانب سے ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔

کنگنا رناوت اس وقت ریاست ہماچل پردیش میں اپنے آبائی علاقے منالی میں موجود ہیں جنھوں نے خود کو ملنے والی اس دھمکی پر کوئی رد عمل نہیں دیا مذکورہ دھمکی انھیں فیس بک پر اس وقت ملی جب انھوں نے اپنی پوسٹ میں ان کے خلاف ممبئی میں درج ہونے والی ایف آئی آر کا ذکر کیا۔

نوراتری کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے نوراتری کے موقع پر مبارکباد دی اوراپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا آپ میں سے کون سب نوارتریس کے روزے رکھتے ہیں؟ آج کی تقریبات سے منسلک تصاویر جن میں میں بھی روزہ رکھ رہی ہوں ، اسی اثنا میں ، میرے خلاف مہاراشٹرا میں پپو سینا ایک اور ایف آئی آر درج کر رہا ہے ، مجھے یہ مس نہیں کرنا اورمیں جلد ہی وہاں حاضر ہوں گی۔

بعد ازاں دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے اور کنگنا کو دھمکی انھوں نے نہیں دی۔

اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے خواتین یا پھر کسی بھی قوم سے متعلق ان کے ایسے نظریات نہیں ہیں، میں صدمے میں ہوں اور معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ کنگنا اس وقت بالی ووڈ نگری سے دور ہماچل پردیشن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نجی فنکشنز میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ان کے خلاف ریاست کرناٹک میں مذہبی منافرت پھیلانے اور کسانوں کے خلاف بولنے پر بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔

کنگنا رناوت کے خلاف کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج

کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی فسادات کرانے کے الزام میں مقدمہ درج

Comments are closed.