نمک حرام کہنے پر کنگنا رناوت وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اُدھے ٹھاکرے پر برس پڑیں

0
34

بالی وڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے خود پر کی جانے والی شدید تنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اُدھے ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے کل دیئے گئے بیان میں اُنہیں گالی دی گئی اور انہیں نمک حرام کہا گیا اس سے قبل بھی کئی جماعتوں کی جانب سے انہیں گالیاں دی گئی ہیں اور ڈرایا دھمکایا گیا اُن کا جبڑا توڑ دینے یا مار دینے جیسی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ مگر اُنہیں دی جانے والی گالیوں پر کسی جماعت کی جانب سے تا حال کوئی مذمت سامنے نہیں آئی ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ اُدھے ٹھاکرے ایک موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں اُنہیں یہ با تیں زیب نہیں دیتی ہیں اُدھے ٹھاکرے مہاراشٹرا عوام کی ترجمانی نہیں کرتے ہیں اور اُن سے عوام بھی خوش نہیں ہے کیونکہ آپ ایک لڑکی سے ناراض ہیں اور وہ لڑکی آپ کی بیٹی کی عمر کی ہے-

واضح رہے کہ اُدھے ٹھاکرے نے بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت کو نمک حرام قرار دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مس کنگنا رناوت نے حکومت اور ر یاست کے خلاف بات کی اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حمایتوں پر الزامات لگائے۔

واضح رہے کہ اس ے قبل بھی کنگنا رناوت نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح میرا گھر ٹوٹا اسی طرح تمھاری انا بھی ٹوٹے گی یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

کنگنا رناوت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا گھر توڑ کر تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے-

کنگنا رناوت نے انوشکا شرما کی حمایت میں آواز بلند کر دی

ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے، کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں

کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

Leave a reply