کنگنا رناوت نے مداحوں کو انہیں ان فالو اور بلاک کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟
اپنے خیالات کا بے باک اظہار کرنے والی بالی وڈ کی متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ اپنے مداحوں کو اُنہیں اَن فالو اور بلاک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہنے والی اور اپنی رائے کا بے باک اظہار کرنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مداح جو سارا دن میرے ٹوئٹس کی جانچ پڑتال کرتے رہتے ہیں اور یہ کہتے رہتے ہیں کہ میں خاموشی اختیار کرلوں تو میں یہاں اُن کو مشورہ دینا چاہوں گی۔
All the fans who keep checking my tweets all day and keep declaring they are bored/tired and ask me to stay quiet should Mute/unfollow or Block me, if you don’t then you are clearly obsessed. Don’t love me like a hater but if you don’t know any better then go for it 🙂
Love❤️— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) November 9, 2020
کنگنا رناوت نے ٹوئٹر صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود خاموش ہوجائیں، مجھے بلاک کردیں یا پھر اَن فالو کردیں اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یقین کریں کہ آپ پاگل ہیں۔
کنگنا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ نفرت کرنے والوں کی طرح مجھ سے پیار نہ کریں لیکن اگر آپ کو اس سے بہتر کچھ پتہ نہیں ہے تو جانے دو-
اس سے قبل کنگنا نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا تھا کہا تھا کہ و بائیڈن کی شخصیت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا –
بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اب امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کو فلم گجنی کے عامر خان سے ملادیا۔
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ گجنی بائیڈن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے جن کا ڈیٹا ہر 5 منٹ بعد کریش کرجاتا ہے ان میں تمام دوائیاں شامل کرلی گئی ہیں وہ ایک سال سے زیادہ نہیں رہیں گے واضح طور پر کمالہ ہی نظام کو چلائیں گی۔ جب ایک عورت ابھر کر سامنے آتی ہے تو وہ ہر عورت کے لیے راستہ بناتی ہے