پاکستانی ٹک ٹاکرز کی معروف ترین جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں مداحوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
باغی ٹی وی : رواں سال اپریل میں پاکستان کی ٹک ٹاکر اور میزبان کنول آفتاب اور اُن کے قریبی دوست ذوالقرنین نے شادی کر لی تھی دونوں کی عمروں سے متعلق ان کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین میں بھی کافی غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں کہ کنول آفتاب عمر میں ذوالقرنین سے بڑی ہیں۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے مداح یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی عمروں میں کتنا فرق ہے اور کون عمر میں بڑا اور کون چھوٹا ہے تاہم اب جوڑی نے نے اپنی عمروں سے متعلق مداحوں میں پائی جانے والی تمام غلط فہمیاں دور کر دی ہیں۔
حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی جانب سے آن کیمرہ ’Ask me a question‘ سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں ۔
اس دوران ذوالقرنین نے ایک مداح کا سوال پڑھتے ہوئے جواب دیا کہ کنول آفتاب اُن سے عمر میں سے دو سے ڈھائی سال چھوٹی ہیں، کنول آفتاب کی جانب سے کہا گیا کہ وہ کم از کم دو سال چھوٹی ہیں ذوالقرنین سے۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کنول آفتاب اور ذوالقرنین نکاح سے قبل ہم دونوں میں کافی لڑائیاں ہوا کرتی تھیں مگر اب ایسا نہیں ہے، نکاح کے بعد اُن کی لڑائیوں میں واضح کمی آئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد اُن کی زندگی بدل گئی ہے اور پہلے سے خوبصورت ہو گئی ہے کیوں کہ اُنہیں ذوالقرنین مل گیا ہے۔
ایک اور سوال رخصتی کے جواب میں ذوالقرنین نے بتایا کہ جب کوویڈ کے حالات بہتر ہو جائیں گے تو تب ہم رخصتی کریں گے انشاءاللہ-
ایک سوال کے جواب میں کنول آفتاب نے بتایا کہ ان کے پہلے بیٹے کا نام آیان ہو گا جبکہ ذوالقرنین نے بتایا کہ انہیں حسنین نام پسند ہے کیونکہ ان کے والد پہلے ان کانام حسنین رکھنا چاہتے تھے-