عرفی جاوید جو کہ بولڈ کپڑے پہننے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں. حال ہی میں انہوں نےایک ایونٹ میں بطور مہمان شرکت کی وہاں انکے کپڑوں پر کافی جملے کسے گئے ، پہلے تو عرفی چپ رہیں لیکن ان کی برداشت کا پیمانہ آخر کار لبریز ہو ہی گیا اور وہ میڈیا پر برس پڑیں. عرفی جاوید میڈیا کو پوز دے رہی تھیں کہ ان کے کپڑوں پر الٹے سیدھے تبصرے ہونے لگے ان سے اسی حوالے سے سوال بھی ہونے لگے یہ چیز نا پسند آئی عرفی کو انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں تم لوگوں کی باتیں سننے نہیں آئی ہوں تمہیں اگر کپڑوں پر تبصرہ کرنا ہی ہے تو اپنی گرل فرینڈ اور ماں بہن کے گھر پر جاکے کرو۔ میرے کپڑوں پر کوئی تبصرہ نہیں
کرے گا۔اب آپ میں سے کسی کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بات نہیںہونی چاہیے. میں آپ لوگوںکو بہت زیادہ عزت دیتی ہوں اور یہی عزت مجھے واپس بھی ملتی ہے لیکن اس طرحسے میرے کپڑوں پر تبصرہ کرنے کا کسی کو حق نہ ہے نہ میں دوں گی. یاد رہے کہ عرفی جاوید شیشے کے ٹکڑوں سے لے کر رسیوں تک اپنے مختلف انداز کے لباس کے لیے جانی جاتی ہیں، عرفی بولڈ ضرور ہیں لیکن ان کے کپڑوں پر کوئی رتی برابر بھی تبصرہ کرتا ہے تو وہ اسکو دھو ڈالتی ہیں.