اسٹیل مل بند،41 مساجد، 37 امام، وہ بھی تنخواہوں سے محروم

0
141
steel mills

اسلام آباد: سینیٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا
اجلاس میں اسٹیل ملز حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 سے 40 چوری کے واقعات کی تحقیقات ہوئیں، اسٹیل ملز میں 18.8 ملین مالیت کی چوری ہوئی، سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ چوری شدہ چیزوں میں گاڑی اور ریلوے ٹریک بھی ہے، کیا ان سب چیزوں کی مالیت 2 کروڑ بھی نہیں بنتی،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیل ملز میں مساجد کے مولویوں کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں، اسٹیل ملز حکام نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 37 ملازمین مذہبی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز میں 41 مساجد ہیں ،سیکرٹری صنعت وپیدوارا نے کہا کہ اگر ملازمین کم ہو گئے ہیں تو نماز پڑھانے والے بھی کم کر دیں،اسٹیل ملز ملازمین وہاں خود بھی نماز پڑھا دیا کریں، سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے ہم سب مسلمان ہیں، آپ کیا مساجد بند کرانا چاہتے ہیں،

سیکریٹری صنعت و تجارت اور سینیٹر فدا محمد میں تلخ کلامی ہوئی،سیکریٹری صنعت و پیداوار نے سینیٹر فدا محمد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ بات کی غلط تشریح نہ کریں مساجد بند کرنے کا نہیں کہا، ملازمین کم ہونے سے اسٹیل ملز کی کئی مساجد بند پڑی ہیں،اسٹیل ملز حکام نے کہا کہ 37 اماموں کو 9 لاکھ 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،ہر امام کو 25 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں، مساجد کے اماموں کو پیسے ملازمین سے فنڈ اکٹھا کرکے دیے جاتے ہیں،

ہنزہ سٹیل مل، صنعتی دنیا میں ایک اہم پیشرفت

اسٹیل ملز سے 20 ارب روپے کا سامان چوری کیا گیا

سٹیل ملز سے 30 لاکھ ٹن تانبا اور پیتل چوری کا کیس ایف آئی اے کو ارسال 

ٹیل ملز چوروں کے حوالے ،روزانہ کروڑوں روپے کی مالیت کا لوہا ٹرکوں پر لوڈ ہوکر چوری ہونے لگا

Leave a reply