کراچی ائیرپورٹ کے علاقے سے 2 سالہ بچہ اغوا

0
34

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ، ائیرپورٹ کےعلاقے سے 2 سالہ بچے کا اغوا کرلیا گیا۔ نامعلوم فرداور رکشہ ڈرائیور کھیلتےبچے کو اٹھا کر لے گئے تاہم پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ یاد رہے رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سے 2خواتین نے 10 روز کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا تھا، سی سی ٹی وی ‏فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ والد وقار کا کہنا تھا کہ 10روز کی نورفاطمہ والدہ کے پاس گھر میں تھی، شام میں بچی کو سلانے ‏کے بعد والدہ خود بھی سو گئی جب آنکھ کھلی تو بچی غائب تھی اورگھر کادروازہ کھلا تھا۔

Leave a reply