پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ نیویارک میں روزویلٹ کے مالکانہ حقوق پی آئی اے کی ذیلی کمپنی کے پاس ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال پرغلام سرورخان نے ایوان کوبتایا کہ روزویلٹ کے مالکانہ حقوق پی آئی اے کی ذیلی کمپنی کے پاس ہے، کوویڈ کی وجہ سے مین ہیٹن کے 80 فیصد ہوٹل بند ہوئے ،اس میں روزویلٹ بھی شامل ہے،جے پرکاش کے سوال پر وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ٹورنٹو کیلئے پروازیں 5 سے کم کرکے 2 کردی گئی ہے، یہ کوویڈ کی وجہ سے ہے، پی آئی اے دو فلائٹس دے رہی ہے، جیسے ہی لوڈ میں اضافہ ہوگا پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا،کرونا کی وجہ سے عمومی طورپرپروازوں اورآپریشنز میں 50 فیصد کی کمی آئی ہے، جیسے حالت بہترہوں گے، اس میں اضافہ کر دیا جائے گا

پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پائلٹس معاملے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی، وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ جو پالیسی بیان ہاؤس میں دیا میں آج بھی اس پر قائم ہوں، میں نے ملک کی بہتری کیلئے کام کیا،جنہوں نے ملک کو لوٹا ہوگا انہیں برا کہنا ہوگا، کابینہ کی منظوری سے پائلٹس کو برطرف کر دیا،پی آئی اےکا آج تک کوئی اثاثہ بیچا نہیں گیا نہ ہی پی آئی اے کے اثاثے بیچنے کا پروگرام ہے،لوٹ مار کا دور ختم ہوگیا،قرضے چکانے کے نام پر پہلے ادارے بیچے گئے، اس حکومت کا کوئی پروگرام ادارہ بیچنے کا نہیں،وہ ایئر پورٹس جن پر مسافر نہیں ان کو بند کرنا پڑتا ہے،تحریک انصاف وفاق کی جماعت ہے ،پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد شفٹ نہیں کیا جا رہا، پی آئی اے کے آپریشن ساؤتھ سے نارتھ شفٹ ہو رہے ہیں،نارتھ کا ٹریفک بڑھنے کی وجہ سے کچھ سیکشنز کو منتقل کیا گیا، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، پی آئی اےکی سروس کرنے والاپاکستان کی سروس کرتا ہے،وہ کہیں بھی جا سکتا ہے،

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اسلام آباد سے ڈی آئی خان اور ژوب کی فلائٹ کب شروع ہوگی،جس پر وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ڈی آئی خان ایئر پورٹ کواپ گریڈ کرنے اور آپریشنز شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں،گزشتہ ادوار میں 762ملازمین جعلی ڈگریوں پر بھرتی کیے گئے،ایک ایک جعلی ڈگری کیس کے سامنے لکھا ہوا ہے کہ کون کس کے دور میں بھرتی ہوا ،ڈیرہ اسماعیل خان اور ژوب روٹ پر پی آئی اے جہاز چلانے کا ارادہ ہے، ڈاکٹر شہباز بلوچ نے کہا کہ سب سے برا پائلٹ کوئٹہ فلائٹ کو دیا جاتا ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ کوئی پائلٹ گندا نہیں ہوتا سب اچھے ہوتے ہیں،وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ملائیشیا میں ایک جہاز روکا گیا تھا، دوجہازوں کے کچھ بقایا جات تھے، لیکن اس پرسیٹلمنٹ ہو گئی،جہاز ہم واپس لے آئے، آج بھی وہاں آپریشنز چل رہے ہیں،

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

پی آئی اے میں پائلٹوں کے جعلی لائسنس،ایف آئی اے حرکت میں آ گئی،کتنے پائلٹ پر ہوا مقدمہ درج

جعلی پائلٹس کی تقرریوں کے ذمہ داران کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ وفاقی وزیر ہوا بازی نے بتا دیا

Shares: