این اے 75 پرعدالت کا فیصلہ قبول : پہلے سےزیادہ لیڈ کے ساتھ جتیں گے:عوام محبت کرتی ہے:عثمان ڈار

0
75

سیالکوٹ:این اے 75 پر عدالت کا فیصلہ قبول ہے: پہلے سےزیادہ لیڈ کے ساتھ جتیں گے:عوام محبت کرتی ہے:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہےکہ این اے 75 پر عدالت کا فیصلہ قبول ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور درخواستگزار اسجد ملہی نے کہا کہ ہم اس مرتبہ (ن) لیگ کو دگنی لیڈ سے ہرائیں گے، ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 10 کو کرائیں،20 کو کرائیں یا 30 اپریل کو کرائیں لیکن ہم جیتیں گے، ڈسکہ کی عوام فیصلہ کرے گی کون جیتا اور کون ہارا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت کا فیصلہ قبول ہے، ہم پھر حلقے میں پورا میدان لگائیں گے اور(ن) لیگ کا مقابلہ کریں گے۔

Leave a reply