مزید دیکھیں

مقبول

امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

نیویارک: امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں...

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے...

کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے...

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ،کراچی ایئر پورٹ پر اجلاس،اہم فیصلے

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تناظر میں قبل از حج میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

پری حج انتظامات کے حوالے سے میٹنگ میں تمام ائرپورٹ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے شرکت کی، میٹنگ کا مقصد ائرپورٹ پر عازمین حج کے حوالے سے مختلف مراحل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا تھا ،میٹنگ میں سی اے اے، ائرلائنز، گراونڈ ہینڈلرز ایجنسیوں، بارڈر ہیلتھ سروسز، اے ایس ایف نمائندوں نے شرکت کی،میٹنگ میں پاکستان ایف ائی اے، کسٹمز، اینٹی ناوکوٹکس فورس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی روڈ ٹو مکہ کے تحت سفر کرنے والے حاجیوں کے ٹرمینل میں داخل ہونے سے بین الاقوامی ڈیپارچر سیٹلائیٹ تک مراحل پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا کہ تمام ائرپورٹ سٹیک ہولڈرز عازمین حج کی آسانی اور اس حوالے سے انتظامات کو یقینی بنائیں،ائرلائنز ائرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کی تحت سفر کرنے والے اپنے اپنےعازمین حج کی شناخت کا واضح اور آسان طریقہ کار وضع کریں،پارکنگ منصوبہ بندی کے لئے ائرلائنز اپنا اپنا حج فلائیٹ شیڈول اور ائیرکرافٹ ٹائیپ بروقت فراہم کریں،بارڈر ہیلتھ سروسز عازمین حج کی صحت کے حوالے سے خصوصی معاونت کے لئے ہمہ وقت تیار رہے،

کمبائنڈ سرچ کاونٹر پر ایجنسیوں کو کم سے کم وقت میں حاجیوں کا سامان چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز علی شاہ نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے سول ایویشن اور کراچی ائرپورٹ انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں،

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف سرکاری سکیم کے تحت سفر کرنے والے عازمین حج شامل ہیں،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سولہ ہزار سے زائد عازمین حج کو کراچی ائرپورٹ سے رخصت کیا جائے گا،تقریبا پندرہ ہزار عازمین حج دیگر کمرشل فلائیٹس کے ذریعے بھی کراچی ائرپورٹ سے سفر کریں گے ،کمرشل فلائیٹس سے سفر کرنے والے عازمین حج روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا حصہ نہیں ،کراچی ائرپورٹ سے پی آئی اے کی سکھر سے پانچ اور کوئٹہ سے اکیس ٹرانزٹ حج فلائیٹس بھی اپریٹ ہوں گی،روڈ ٹو مکہ سعودی عملہ کے لئے بین الاقوامی ڈیپارچر سیٹلائیٹ ایریا میں آٹھ کاونٹر اور الات نصب ہوں گے،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی ائرپورٹ سے پہلی فلائٹ 9 مئی اور آخری 8 جون کو اپریٹ ہوگی،میٹنگ میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کام کرنے والی تمام ایجنسیوں نے عازمین حج کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا،

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan