کراچی؛ رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے پی ٹی آئی کا لاتعلقی کا اعلان

0
36

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی تھی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو وائرل ویڈیو کی مدد سے اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگی تھی۔ اب پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں آفتاب صدیقی کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ایک باپ بیٹے نے ٹی وی پر آکر اعلان کیا کہ قیادت کے کہنے پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی، میں اس بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کا پورے کراچی میں ڈیٹا چیک کیا ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ یہ ورکرز ہیں نا ہی سپورٹرز ہیں، ان کو کسی نے پلانٹ کیا اور یہ پلانٹڈ لوگ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایسے لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا، ہمارا ایمان ہے پاکستان، پاکستان کے املاک اور اداروں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض بنتا ہے جو ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی اس قسم کی کوئی حرکت کرتا ہے تو پولیس ان گو گرفتار کرے اور ان کو قرار واقعی سزا دے۔

Leave a reply