کراچی، دہشت گردی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا

0
43
کراچی، دہشت گردی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا

کراچی، دہشت گردی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منظورکالونی سے دہشت گردی میں ملوث ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم نے یکم اکتوبر 2022 کورات کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کورنگی کے علاقے میں واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کر کے فائر بریگیڈ کے 2ملازمان محبوب اورعامر کوقتل کیا اور ایک ملازم ارشاد کو زخمی کیا جو دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر نمبر 672/2022زیر دفعات 302،324،186 ،34 اور 7ATAتھانہ عوامی کالونی میں درج ہے۔ملزم اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Leave a reply