کراچی،فائرنگ سے دو دوست ہلاک،پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی

0
161
crim

شہر قائد کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

واقعہ کورنگی میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار دو دوستوں کو گولیاں مار کرقتل کر دیا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،واقعہ بلال کالونی غریب نواز مسجد کے قریب پیش آیا،مقتولین کی شناخت امتیازولد نثار احمد اور محمد علی کے طور پر ہوئی، مقتولین آپس میں دوست تھے اور دونوں مکینک کا ہی کام کرتے تھے، چھیپا ایمبولنس کے ذریعے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس حکام کے مطابق مقتولین کو علاقے کے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں،ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور دس سے 12 گولیاں چلائیں،پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مد د سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے،

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ لگا ہے کہ مقتولین کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دھمکیاں ملتی تھیں، جرائم پیشہ افراد کو شک تھا کہ انہیں گرفتار کرانے میں دونوں دوستوں کا ہاتھ تھا، مقتولین کو دھمکیاں دینے والے ملزمان منشیات فروشی اور ڈکیتی میں ملوث ہیں

دوسری جانب کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 02 کراچی اکیڈمی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت جمیل قریشی ولد شکیل قریشی عمر 40 سال کے طور پر ہوئی،

گلستان جوہر بلاک 19 کونٹینینٹل بیکری کے قریب بھی پولیس مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی ہوا ہے،زخمی ہونے والے ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عبدالغنی ولد جلیل احمد عمر 19 سال کے طور پر ہوئی،

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

Leave a reply