کراچی کے میئر کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی کا وفد تحریک انصاف کے دفتر پہنچ گیا،

جماعت اسلامی کا وفد تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا .پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، شہزاد قریشی اور دیگر نے استقبال کیا ،جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کررہے ہیں وفد میں اسامہ رضی، مسلم پرویز،سلیم اظہراور منعم ظفر شامل ہیں ،پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر علی زیدی کر رہے ہیں پی ٹی آئی وفد میں سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی، بلال غفار، ارسلان تاج، سیف الرحمن، راجہ اظہر اور سعید آفریدی موجود ہیں

میئر کراچی جوڑ توڑ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف نے چار رکنی کمیٹی بنا دی
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نام پر ڈرامہ ہوا، الیکشن سے پہلے بھی ہمارا آپس میں رابطہ تھا،آپس میں بیٹھنے کامقصد ملک کی بہتری ہونا چاہیے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 4ارکان پر مشمتل کمیٹی بنا دی ،کمیٹی میں 2ارکان پی ٹی آئی اور 2ارکان جماعت اسلامی کے ہونگے الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے بھی آگاہ کیا ہے کہ کیسے ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، فارم 11 پر اکٹھے بیٹھنے پر ہمارا پہلے بھی اتفاق تھا، ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا ہر جمہوری جماعت کا حق ہے، انتخابی عمل میں شفافیت ضروری ہے،اسی نظام کے تحت 15جنوری کو بلدیاتی الیکشن بھی ہوئے،

میئر کراچی جوڑ توڑ،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف سے مدد مانگ لی
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفد سے تفصیلی ملاقات ہوئی،آر اوز اور ڈی آر اوز پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا، بلدیاتی الیکشن ہوا اور لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا،بلدیاتی الیکشن کے نتائج سب کے سامنے ہیں فارم 11 ملے تو نتائج بدلنے شروع کر دیئے گئے،دوبارہ گنتی میں بھی یو سیز کے نتائج بدلے گئے، علی زیدی اور ان کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، جب ہم احتجاج کر رہے تھے تو وزیراعلیٰ سندھ کا فون آیا، مراد علی شاہ سے کہا ہمارے مطالبات جائز ہیں انہیں تسلیم کریں، دوبارہ گنتی کی درخواستیں دے کر نتائج بدلے جا رہے ہیں، جو اپنا کام صحیح سے نہیں کرے گا اسے غلط ہی کہیں گے،پیپلز پارٹی جائز طریقے سے جیتے تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے، یہ پورے شہر کے مینڈیٹ کا معاملہ ہے،ہمارا فرض ہے شہریوں کے ڈالے گئے ووٹوں کی حفاظت کریں، تحریک انصاف کے ساتھ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے،ہم اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں،اختلاف رائے کے باوجود شہر کی بہتری کیلئے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے گی،پی ٹی آئی سے درخواست کی ہے کہ ہماری مدد کریں، جماعت اسلامی سب کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے، جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تو اصلاح کیلئے تنقید کی، سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے بغیر ممکن نہیں،

کراچی میں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں دوسرے نمبر پر آئی ہے، پیپلز پارٹی کے وفد نے دو روز قبل ادارہ نور حق کا دورہ کیا تھا، کراچی کا میئر حافظ نعیم بننا چاہتے ہیں اسکے لئے تگ و دو جاری ہے،پیپلز پارٹی اپنا میئر لانا چاہتی ہے، تحریک انصاف کو کم سیٹیں ملیں اور میئر لانے کی پوزیشن میں نہیں،تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اگر جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو تحریک انصاف حمایت نہیں کرے گی، بحرحال آنیوالے دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ کون بنے گا کراچی کا میئر

،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

 پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

قبل ازیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے ۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

Shares: