ویڈیو: دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار

0
156

ویڈیو: دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کیماڑی سے دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل میں ملوث ملزم مصور علی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے مورخہ 20 اگست 2022 کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کورنگی انڈسٹریل ایریا سورتی کمپنی کے قریب ایک کار سے لوٹ مار کی اور مبلغ 7 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی جس میں ملزم کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس کا منگھوپیر کے علاقے میں کومبنگ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب تھانہ منگھوپیر کے علاقے ونگی گوٹھ، حضرت آباد، اجمالی گوٹھ اور شیخ فرید محلے میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن منشیات فروش و جرائم پیشہ ور ملزمان کے خلاف کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشکوک گھروں گداموں اور مسافر خانوں کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کے ذریعے دورانِ آپریشن 150سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔ جبکہ مشکوک و مشتبہ افراد کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا‌ گیا۔گرفتار ملزمان کی ویری فیکیشن/تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی دیگر اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔

Leave a reply