کراچی: شارع فیصل پر جماعت اسلامی کا احتجاج،سندھ حکومت مشکلات کا شکار

0
54

کراچی:شارع فیصل پر جماعت اسلامی کا احتجاج،سندھ حکومت مشکلات کا شکار،اطلاعات کے مطابق شارع فیصل پر کارساز کے قریب جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے اور ریلی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔اورمراد علی شاہ کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں

پولیس حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نفری تعینات کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلی میں شرکت کے لیے شرکاء پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، ریلی شارع فیصل عوامی مرکز سے کراچی سندھ اسمبلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

شارع فیصل پر کارساز روڈ، بلوچ کالونی پل، نرسری اور گورا قبرستان تک کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ حفاظتی انتظامات میں معاون کے طور پر رینجرز کو بھی متحرک رکھا گیا ہے۔

کارساز سے روانہ ہونے کے بعد شارہ فیصل کے دو مقامات پر قائدین ریلی کے شرکاء خطاب کریں گے۔

صدر سے ائیرپورٹ جانے والے ٹریفک شارع فیصل پر بحال رکھا گیا ہے جبکہ کارساز پل سے پہلے ٹریفک کو کارساز روڈ پر موڑا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جب ریلی بلوچ کالونی پل عبور کر جائے گی تو ٹریفک کو بلوچ کالونی پل تک کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکومت سندھ سخت دباو کا شکار ہے لیکن حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے دباو میں نہیں آئے گی

Leave a reply