کراچی کا ایک اور شہری سفاک ڈکیتوں کی بربریت کا شکار

0
182
crime

شہر قائد کراچی میں چوری و ڈکیتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

کراچی کا ایک اور شہری سفاک ڈکیتوں کی بربریت کا شکار ہوگیا ،گلشن چورنگی پر فلیٹ سے نیچے اترنے والا شہری تراب زیدی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے دوران ڈکیتوں کی سفاکیت کا شکار ہوگیا،گھر سے عیدی کیلیے کیش نکالنے کا بول کر نکلنے والا تراب گھر کو نا لوٹ سکا, بیوی اور بچے تراب کی راہ تکتے رہے گئے،ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تراب زیدی ولد نثار حسین زیدی عمر 40 سال کے طور پر ہوئی

گلشن اقبال چورنگی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل،وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نےواقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس ایچ او گلشن اقبال کو فی الفور معطل کرنیکے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ انکوائری اور جامع تفتیش کے تحت ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کریں،ایس ایچ او کے سروس ریکارڈ کی تفصیلات برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کی جائے۔فیلڈ میں آکر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اسٹریٹ کرائمز اور اسٹریٹ کریمنلز کی بیخ کنی کی جائے۔معصوم اور بیگناہ شہریوں کو دوران واردات قتل کرنیوالے درندوں کے خلاف آہنی اقدامات کیئے جائیں۔

دوران ڈکیتی ڈاکو کو گولی مارنے والا شہری گرفتار
دوسری جانب ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کے ڈاکوؤں نے پولیس اسٹیشن سائٹ سپر ہائے وے کے علائقے میں شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس میں شہری زخمی ہو گیا تھا۔ مزید ڈاکو کی ہلاکت بھی واقع ہوئی جو ابتدائی طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بتائی گئی۔ علاقہ پولیس نے اس سنگین معاملے کے حوالے سے مقدمہ نمبر 458/24 بجرم 394/392/34 بروقت درج کیا اور مزید حسب ضابطہ کاروائی اور تفتیش کا عمل شروع ہوا۔دریں اثنا، مختلف ذرائع سے ایک وڈیو کلپ موصول ہوئی جس میں ایک شخص کو زخمی ڈاکو پہ فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ علائقہ پولیس حرکت میں آئی اور پتہ چلا کہ فائرنگ کرنے والا شخص مضروب شہری کا رشتہ دار ہے اور اس کی شناخت جاوید ولد حضرت بلال ہوئی۔ شناخت کے بعد، علاقہ پولیس نے جاوید ولد حضرت بلال کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید اس کی استعمال کی ہوئی پستول بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہے۔اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ونگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کررہے ہیں۔ اس حوالے سے یہ واضح کرنا اہم ہے کہ قانوناً ایسے واقعات میں ایمرجنسی 15 اور علائقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ زخمی خواہ ڈاکو ہی کیوں نہ ہو، اسے پولیس کے حوالے کرنا قانون کا تقاضا ہے اور وہ واقعات جن میں کچھ اشخاص قانون سے بالا قدم اٹھائیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا سبب بنیں گے۔

سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

لانڈھی شاہ لطیف مسلم سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبداللہ ولد لکی عمر 18 سال، فیصل ولد عابد عمر 20 سال کے طور پر ہوئی،

شہر قائد، دو پولیس مقابلے ،تین ڈاکو زخمی
پرانا گولیمار میوہ شاہ قبرستان تاج الدین بابا مزار کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس دوران گولیاں لگنے سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت بلال ولد عباس عمر 30 سال، احمدعلی ولد مہرعلی عمر 28 سال کے طور پر ہوئی،ماڑی پور روڈ پیپلزفٹبال گراؤنڈ ٹائر مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، زخمی ڈاکو کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عارف ولد امیر گل عمر 55 سال کے طور پر ہوئی

Leave a reply