کراچی ائیرپورٹ کے قریب خود کش حملے کے بعد پولیس متحرک نظر آرہی ہے، پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ٹیم نے صدر کے مختلف رہائشی ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز میں چھاپے مارے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے رہائشی ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور کمروں کی تلاشی لی اور چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ کوائف مکمل ہوئے تو مشتبہ افراد کو چھوڑ دیا جائے گا، ہوٹلز اور گیسٹ ہائوس میں مرحلہ وار چیکنگ ہوگی۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار فہد صدر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا، جیو فینسنگ کے بعد سندھ اور بلوچستان سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے حملے کے بعد سندھ پولیس نے مسافر خانوں کی چیکنگ کے لیے سپیشل ونگ قائم کر دیا ہے.
کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا
کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا
امریکی صحافی کے سخت سوالات: پریس کانفرنس میں امریکا کی دوہری پالیسی بے نقاب