کراچی کی ایک عمارت میں گو چھپکلی گھس گئی رہائشی پریشان ۔

0
66

کراچی کی ایک عمارت میں گو چھپکلی گھس گئی رہائشی پریشان ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شہر قائد میں موجود لائنزایریا میں واقع عمارت میں گو گھس گئی ۔ دراصل گو ایک چھپکلی کی ایک قسم ہے۔ لیکن یہ سائز میں چھپکلی سے کچھ بڑی ہوتی ہے۔جب یہ گو اس عمارت میں گھس گئی تو وہاں پر موجود لوگوں نے اس گو کو دیکھنے کے بعد خوف زدہ ہو گئے تھے۔اور سب لوگ اپنے اپنے گھروں سے خوف زدہ ہو کر باہر نکل گئے تھے۔

مزید یہ کہ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ اس عمارت میں پارکنگ ایریا سے ہوتی ہوئی گرائونڈ فلور پر موجود فلیٹ کی ایک کھڑکی پر چڑھ گئی تھی۔جب رہائشی لوگوں نے یہ سارا منظر دیکھا تو وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہو گئے تھے۔
اس کے بعد پھر وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو ورکرز کو آگاہ کیا، جس پر چھیپا رضا کار پہنچے اور اس گو چھپکلی کو رسی کی مدد سے پکڑ کر اس کو اس کے بعد وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔ اور وہاں پر موجود لوگوں کو اس خوف سے چھٹکارہ ملا۔

Leave a reply