کراچی کنکز جیتے گی تو کس کے نام اپنی فتح کرے گی

باغی ٹی وی : کراچی کنکز اگر جیت جاتی ہے تو اپنی فتح کس کے نام کرتی ہے . فرنچائز کراچی کنگز پانچویں سیزن کا فائنل میچ جیت کر ٹرافی آنجہانی کوچ ڈین جونز کے نام کرنے کی خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے کہا کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کیلئے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد جیسی شخصیت تھے، ان سے ہر کھلاڑی کو کچھ ایسا سیکھنے کو ملا جو اس کے کیریئر میں کام آتا رہے گا، ہم یہ ٹرافی جیت کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈین جونز پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں کراچی کنگز کو جوائن کرلیا تھا۔

وہ رواں سال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی گئی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک چینل کیلئے کمنٹری کی غرض سے بھارت میں موجود تھے کہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ڈین جونز کی جگہ وسیم اکرم کو کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی جس نے پلے آف مرحلے کے کوالیفائر میں فتح حاصل کر کے فائنل میچ میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا جس نے پہلے پشاور زلمی اور پھر ملتان سلطانز کو شکست دے کر آخری معرکے تک رسائی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ ج کراچی کنکز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے. یہ فائنل کراچی میں‌ہوگا ، روشنیوں کے شہر میں شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے بتا دیا ہے اور اس حوالےسے پاکستانی اور اہل کراچی فائنل کے حوالے سے بہت پر ّعزم ہیں . کراچی والے اگرچے کراچی کو سپورٹ کر رہے ہیں لیک اس بات سے بھی خوش ہیں کہ جو بھی جیتے اس میں فتح پاکستان کی ہے .

فائنل کا معرکہ کون کرے گا سر، شائقین کرکٹ کتنے ہیں‌ پر عزم

Shares: