کراچی: مچھرکالونی میں ایس ایس یو کی کارروائی، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کے دوران تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے مچھر کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے دوران خاتون سمیت 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو حیدررضا کے مطابق گرفتار ملزموں میں انیلا ، غلام علی اور راجا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف 4 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔