کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی اود آٹا نایاب
رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا، کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور کم قیمت گھی نایاب ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ادھر لاہور میں مرغی کا گوشت چار سو روپے کلو ہوگیا، اس کےعلاوہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ یاد رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے چند روز قبل رمضان پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق عوام کو چینی 68 روپے کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔