لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

0
45
24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

رینجرز کی مواچھ گوٹھ میں کارروائی ،لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتارکر لئے گئے

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ،قتل اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور مطلوب تھے ،ملزم نوید عرف چھوٹو سال2005 میں لیاری گینگ وار کے ساجد گولیمار گروپ میں شامل ہوا، ملزم نوروز سال 2019 میں لیاری گینگ وار گروپ کا حصہ بنا ملزم نوید عر ف چھوٹو سیاسی جماعت کے کارکنان اور مخالف گروپ کی 50سے زائد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں ملزم سال 2014 میں کراچی آپریشن کے دوران اندرون سندھ ایران میں روپوش ہوگیا تھا ،ملزموں نے سال 2011 اور 2012 میں کلفٹن اور سولجر بازار ست تین تاجروں کواغواء کرکے 20 لاکھ تاوان وصول کیا ملزموں نے 18جنوری کو بھی پرانا گولیمار میں زمین پر قبضے کے لئے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلا تھا ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ،قانونی کارروائی کےلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے انٹیلیجنس ٹیکنیکل بیسڈ مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کی اور پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزم سے 1 ہینڈ گرینیڈ برآمد کر لیا گیا، ملزم کی شناخت محمد اویس ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے. ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے. ملزم لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر ہے, اور عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے, کراچی: ملزم انتہائی پیشہ ور ہے اور اس سے قبل کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Leave a reply