کراچی میں31 جولائی سے 14 اگست تک لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ

0
44

کراچی میں 31 جولائی سے 14 اگست تک لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 14 اگست تک کراچی میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کےمطابق طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہفتہ 31 جولائی سے 14 اگست تک کراچی میں مکمل لاک ڈاون لگانے کی منظوری دیدی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور سندہ حکومت میں کراچی میں مکمل لاک ڈاٶن کے حوالے سے بعض امور پر اختلاف ہیں وفاقی حکومت کراچی میں مکمل لاک ڈاٶن کے حق میں نہیں ہے ،جن اضلاع میں کورونا کیسزز زیادہ ہیں ۔ وفاقی حکومت صرف وہاں اسمارٹ لاک ڈاٶن چاہتی ہے تاکہ نظام زندگی مفلوج نا ہو جبکہ سندہ حکومت کو خدشہ ہے اگر مکمل لاک ڈاٶن نا کیاگیا تو یہ واٸرس جلد پورے شہر کو اپنے لپیٹ میں لے لےگا ذرائع کے مطابق کراچی میں محدود اسمارٹ لاک ڈاٶن یا شٹر ڈاٶن پہیہ جام مکمل لاک ڈاٶن حتمی فیصلہ کل کے اجلاس میں ہوجائےگا.

Leave a reply