کراچی میں نارتھ کراچی ناگن چورنگی پر ڈکیتوں کی رینجرز پر فائرنگ
کراچی میں نارتھ کراچی ناگن چورنگی پر ڈکیتوں کی رینجرز پر فائرنگ، جوابی فائرنگ میں دو ڈکیت مارے گئے، ڈکیتوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو راہگیر زخمی۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکو آن پہنچے۔ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھینے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کردی شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا۔ڈاکوؤں شہری سے رقم چھین کر بھاگ رہے تھے کہ ان کا رینجرز سے آمنا سامنا ہوگیا۔ڈاکوؤں نے بچ نکلنے کے لئے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کردی۔رینجرز اور ڈاکوؤں کے درمیان دوبدو فائرنگ کے تبادلے میں دو راہ گیر زخمی ہوئے۔
رینجرز مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی راہ گیروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
رینجرز اہلکاروں نے مقابلے میں دونوں ڈاکوؤں مار گرائے۔