کراچی میں کرونا سے مزید 2 ہلاکتیں، مجموعی تعداد سب صوبوں سے زیادہ ہو گئی

کراچی میں کرونا سے مزید 2 ہلاکتیں، مجموعی تعداد سب صوبوں سے زیادہ ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے

محکمہ صحت سندھ کے مطابق دونوں‌ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے،ایک کی عمر 60 اور دوسرے کی عمر 82 سال ہے، دونوں افراد لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں، دونوں مریضوں کو دیگر بیماریاں بھی تھیں.

کراچی میں مزید 2 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے  پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 13، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں 12 اور حیدر آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے.

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد783ہوگئی،کراچی سے 6، حیدرآباد 14 اور گھوٹکی سے2نئے کیسز سامنے آئے،نئے تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں،سندھ میں 65 افراد کورونا وائرس سےصحت یاب ہوچکے ہیں،

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینٹر حارث، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل اجلاس میں شریک ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کورونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں،ان میں 273 زائرین جو سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، کراچی میں 342 اور حیدرآباد میں 151 کیسز ہیں،یکم اپریل کو سندھ میں 367 کیسز اور کل 2 اپریل کو 40 کیسز سامنے آئے، 438 کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے،ہماری ہاں 87 فیصد کیسز بڑھیں ہیں، ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں،اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاہد بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلائو کو کم کرنا ہوگا،

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو کو ہدایت کی ہے کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے،

وزیراعلیٰ سندھ نے تھلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کو وقت پر خون مہیا کیا جائے،مجھے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی فکر ہے، ان کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر صحت نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلڈ بینکس کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی

Comments are closed.