مزید دیکھیں

مقبول

میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

میرپورماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) جروار...

وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب...

ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔...

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کل سے،ٹریفک پلان جاری

کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد ،شہریوں کی راہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا

آئیڈیاز 2022 کا گیارہویں ایڈیشن 15سے 18 نومبر 2022 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کو آرڈینیشن ڈیپو بریگیڈیئر نوید اعظم چیمہ نے پریس کانفرنس کی، انھوں نے بتایا کہ اپنی روایت کے مطابق آئیڈیاز2022میں متعدد بے مثال سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا جن میں جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ، انٹرنیشنل سیمینار، آئیڈیاز کراچی شو، نیٹورکنگ اور بزنس ٹو بزنس ، بزنس ٹو گورنمنٹ ملاقاتوں کے ذریعے کاروبار کی توسیع کے مواقع شامل ہیں۔ آئیڈیاز 2022عالمی دفاعی صنعت کو اپنی جدید اختراعات اور ٹیکنالوجیز دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کریگی۔ سینئر سول، تجارتی اور ملٹری وفود بڑی تعداد میں اس ایونٹ میں شرکت کریں گے

بین الاقوامی دفاعی نمائش کا انعقاد .ایکسپو سینٹر سے ملحقہ سڑکوں پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام پبلک ، کمرشل اور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں ۔

ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات، متبادل راستے، ڈائیورژن اور اہم معلومات

ہیوی ٹریفک کے متبادل / فلٹر کے مقامات
کارساز
شارع فیصل نرسری سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کارساز , ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں۔ اور اسی طرح ائیرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔
ملینیم
ملینئیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔
نیپا
نیپا سے پی پی چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا ،بائیں جانب راشد منہا س روڈ، ملینیم ، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

پی پی چورنگی
پی پی چورنگی سے نیپا تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے مزار قائد یا خداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے بائیں جانب صدر اور اسی طرح گرومندرچورنگی ، پی پی چورنگی سے دائیں جانب صدر یا عائشہ عزیز چورنگی سے دائیں جانب شارع قائدین کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

نیو ٹاؤن
یونیورسٹی روڈ پر کہیں اندرون علاقے سے آنے والی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کو پی پی چورنگی سے شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

لیاقت آباد نمبر 10
سر شاہ سلیما ن روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10سےحسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب کریم آباد یا دائیں جانب ڈاکخانہ ، تین ہٹی کی جانب جاسکتے ہیں۔

یونیورسٹی روڈ کی دونوں اطرف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔تاہم لیاقت آبا، غریب آباد اور حسن اسکوائر سے شارع فیصل جانے کے لیے ٹریفک کو حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم سے یو ٹرن لیکر جعفری آپٹکس سے الراع ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینئیم جا سکتے ہیں۔ یا یونیورسٹی روڈ سے نیپااور راشد منہاس ، ڈرگ روڈ سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔

متبادل راستے
دوران نمائش سر شاہ سلیما ن روڈ ( دونوں روڈ) مکمل طور پر صبح 07:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ صرف اسٹیکر(اجازت نامہ) کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجاز ت ہوگی۔کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ،اسٹیڈیم برج کے نیچے سے سرشاہ سلیمان روڈ / ایکسپو سینٹر کی جانب صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجاز ت ہوگی۔ کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم برج سے کراچی ایکسپو سینٹر تک جا سکیں گی۔ کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ بغیر اسٹیکر کی گاڑیوں اسٹیڈیم سے دائیں جانب ڈالمیا اور بائیں جانب نیو ٹاؤن جا سکیں گی۔کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر کسی بھی قسم کی ہیوی کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجاز ت نہیں ہوگی۔

پارکنگ
1)ایکسپو سینٹر 2) نیشنل کوچنگ سینٹر 3) نیشنل اسٹیڈیم
صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں مقررہ پارکنگ کے مقامات پر پارک ہوں گی۔
سر شاہ سلیمان روڈ ، اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر ، یونیورسٹی روڈ ، اسٹیڈیم روڈ اور دیگر مقامات پر کسی بھی قسم کی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں۔

حسن اسکوائر کے آس پاس رہائشیوں کے لیے ہدایات
سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر تک عام ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عوام درج ذیل راستوں کا انتخاب کرے:
• صہبا اختر روڈ ۔ مچھلی کٹ۔ یونیورسٹی روڈ سے نیپا یا
• بیت المکرم مسجد یو ٹرن سے جعفری آپٹکس سے الراعی ایونیو سے کے ڈی اے اسکیم سے اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینئیم جا سکتے ہیں
• یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد یو ٹرن، یونیورسٹی ، جیل ، پی پی چورنگی یا شہید ملت
• یونیورسٹی روڈ ، نیپا، راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ سے بائیں جانب اسٹار گیٹ یا دائیں جانب کارساز وغیرہ
• آغا خان ہسپتال کے عقب اور اسی طرح سیویک سینٹر کے عقب کا راستہ اختیار کریں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں
کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا *ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan