سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف سندھ حکومت کا اعلان جنگ ہے، ہمیں آپ سب کی مدد اور معاونت کی ضرورت ہے،منشیات کے خاتمے کے لئے سب کو اقدامات اٹھانے ہونگے، جو بھی منشیات میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی،
سندھ کی صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی شہر سے بڑے بس اڈے ختم کر دیئے گئے ہیں، سندھ حکومت نے مسافروں کو شہر سے باہر پہنچانے کے لئے شٹل سروس شروع کی ہے،محکمہ ایکسائز میں متعدد اصلاحات لائے ہیں، انقلابی مثال قائم کی ہیں، سوک سینٹر میں قطار کا نظام لائے ہیں، ایئرکنڈیشنر اور پانی وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے،ہم نے کوشش یہ کی کہ پورے نظام کو آن لائن کی طرف لے جائیں تاکہ لوگوں کو آفس آنے کی زحمت اٹھانی نہ پڑے،محکمہ ایکسائز مین کیش لیس نظام شروع کرنے جا رہے ہیں، جو آن لائن سے واقف نہیں وہ محکمہ ایکسائز کے دفتر سے صرف چلان حاصل کریں گے اور بینک میں جمع کرائیں گے، محکمہ ایکسائز کی ایپ کو بہت ہی آسان رکھا گیا ہے، اب ہم گھر بیٹھے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، صرف ایک قلیل فیس ادا کرنی ہوگی، ملک میں پہلی بار ایسا سندھ میں ہوا ہے کہ اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی سڑکوں پر نہیں چل سکے گی، پریمیم نمبر پلیٹوں کی نیلامی سے جمع ہونے والے پیسے سیلاب متاثرین کے لئے گھر بنانے کے لئے دیئے جا رہے ہیں،
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے
عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان
عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا