کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

0
32

کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں پر جماعت اسلامی نے تشویش کا اظہار کیا ہے

جماعت اسلامی کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس پھیلنے سے قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالرشید نے آٹھ شہریوں کی ہلاکت پر بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے بیہوش ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے،

رہنما جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا وفاقی وصوبائی حکومت واقعے کی شفاف و جوڈیشل انکوائری کرائے،زہریلی گیس پھیلنے کے اسباب معلوم کرکے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ اور بے ہوش ہونے والوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

شہر قائد کراچی میں پراسرار زہریلی گیس کیماڑی سے نکل کر دوسرے علاقوں میں پھیلنے لگی، گیس سے متاثرہ مزید 86 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی،

کیماڑی میں بھی ایک بار پھر زہریلی گیس شہریوں کو متاثر کرنے لگی، گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ شدت سے گیس کا اخراج ہورہا ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے، اسپتال لائے گئے 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پرسرار اور زہریلی گیس کیماڑی سے نکل کر کھارادر اور رنچھوڑ لائن تک پہنچ گئی، گیس سے متاثر ہوکر مزید 86لوگ اسپتال میں داخل ہوگئے، پرسرار گیس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 220 تک پہنچ گئی۔

کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

Leave a reply