کراچی میں بجلی کی صورتحال بہتر ، کے الیکٹرک نے بھی شکریہ ادا کر دیا مگر کس کا ؟

0
29

کراچی میں بجلی کی صورتحال بہتر ہونے پر کے الیکٹرک نے بھی عوامی شکایات کا ازالہ کرنے پر شکریہ ادا کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں بجلی کے مسائل کو حل کرنے پر کے الیکٹرک کی جانب سے وزیر اعظم ، گورنر سندھ اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا شکریہ ادا کیا گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر کو کراچی میں پالیسی لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ، زائد بجلی کی خریداری اور فوری ادائیگیوں پر وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 250 میگاواٹ اور 350 میگاواٹ کے پراجیکٹس کو خوش آئند قرار دیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا کہ ادارے نے 5 لاکھ پودے لگانے کا تہیہ کیا ہے جن میں سے تین لاکھ پودے لگا دیے گئے ہیں ۔

Leave a reply