کراچی میں 11 منزلہ ناسلا ٹاور کو خالی کرنے کا نوٹس جاری

0
47

شہر قائد کے علاقے شاہراہ قائدین میں قائم گیارہ منزلہ ناسلا ٹاور کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شاہراہ قائدین پر قائم گیارہ منزلہ ناسلا ٹاور کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مالک اور مکین سات دن کے اندر عمارت خالی کریں۔نوٹس بلڈنگ کنٹرول ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو بغیر کسی تکمیلی منصوبہ حاصل کے لیے آباد کیا گیا۔tftناسلا ٹاور کے رہائشی کا کہنا ہے کہ عدالت نے بلڈنگ گرانے کا حکم دیا ہے اگر یہ گھر والوں کو بتادوں کو وہ جیتے جی مر جائیں گے، یہ نالے پر نہیں بنا یہاں بنگلہ ہوا کرتا تھا، بلڈر کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں شاہراہ قائدین پر قائم ٹاور گرانے کا حکم دیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ پوری بلڈنگ ہی نالے پر کھڑی ہے۔انہوں نے ڈی جی ایس بی سی اے کی سرزنش کی اور کہا کہ ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہیں، کل آپ سپریم کورٹ کی عمارت کسی کو دے دیں گے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کی جانب سےڈپٹی کمشنر کی رپورٹ پیش کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو فارغ کریں، انہیں تو کچھ معلوم ہی نہیں، ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں۔عدالت نے ہل پارک تجاوزات کیس میں مکینوں کی فریقین بننے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جنہوں نے گھر خریدے وہ اتنے معصوم نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ معاوضہ الگ معاملہ ہے، پہلے جگہ خالی ہونی چاہیے۔

Leave a reply