کراچی میں لوٹ مار،تاجر لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم
شہر قائد میں لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا ، پولیس حکام کے تمام تر دعووں کے باوجود رہزن کھلے عام شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں، یومیہ درجنوں افراد اپنے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم کردیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بھی ڈاکووں نے دن دہاڑے ماربل فیکٹر کے سامنے ایک تاجر کو لوٹ لیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار4مسلح ملزمان تاجر سے 3لاکھ50ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار4ملزمان تاجر کا پیچھاکرتے ہوئےآئے اور موقع پاکر اسے سنسان جگہ پر روک لیا،اور اسلحہ نکال کر ایک ساتھ تمام ملزمان نےتاجر کی تلاشی لینا شروع کی۔
پہلے تو ملزمان نےتاجر سےکیش اور موبائل فون چھینا اور جاتےجاتےایک ملزم نےاس کی موٹرسائیکل کی چابی بھی نکال لی۔