کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق

0
44

کراچی کے علاقے شیر شاہ پل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق میاں بیوی اورنگی ٹاؤن 10 نمبر کے رہائشی تھے جن کی شناخت فہیم اور رضوانہ کے نام سے ہوئی۔ زخمی ہونے والی 3 سالہ جنت اور 2 سالہ بلال معمولی زخمی ہیں جاں بحق میاں بیوی اور زخمی بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی بچوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ قانونی کاروائی کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Leave a reply